|
لاہور( جمعرات22جولائی2010)توہین آمیز خاکوں کی اشاعت
کے خلاف دینی ، سیاسی و سماجی تنظیموں کا احتجاج
جاری،تحریک حرمت رسول ﷺ کی کراچی، کوئٹہ، ژوب، زیارت
،پسروراورگوجرانوالہ میں حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں،
ہزاروں افراد کا تحفظ حرمت رسول ﷺ کے لئے قربانیاں و
شہادتیں پیش کرنے کا عزم، المحمدیہ سٹوڈنٹس کے
ساہیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں حرمت رسول ﷺ
سیمینار، تعلیمی اداروں کے طلباءکی بڑی تعداد میں
شرکت، صلیبی و یہودی آزادی اظہار رائے کے نام پر پوری
دنیا کے امن کو داﺅ پر لگا رہے ہیں، مسلم حکمران
امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی نام نہاد دہشت گردی کے
خلاف جنگ کے سلسلہ میں قائم اتحاد سے باہر نکل آئیں،
عالمی سطح پر توہین انبیاءکی شان میں گستاخی کی سزا کا
قانون پاس کروانے کی کوششیں جاری رکھیں گے مقررین کے
خطابات تفصیلات کے مطابق دینی و سیاسی جماعتوں پر
مشتمل تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے زیرانتظام
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف سندھ، بلوچستان اور
پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جمعرات کے
دن بھی جاری رہا بلوچستان کے شہر ژوب کے علاقہ اسلام
یار میں تحریک حرمت رسول ﷺ کی طرف سے بڑی حرمت رسول ﷺ
کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تماتر شعبہ ہائے
زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت
کی کانفرنس سے مولٰنا صبغت اللہ شیرانی، جماعةالدعوة
بلوچستان کے امیر مولٰنا محمد قاسم،امیر جماعت اسلامی
ژوب مولٰنا عبدالحئی، اشاعت التوحید والسنة کے رہنما
مولٰنا عبدالکریم، مولٰنا عبدالقیوم شیرانی آف ژوب
ودیگر نے خطاب کیا بلوچستان میں کوئٹہ، چمن اورزیارت
میں بھی تحریک حرمت رسول ﷺ کی جانب سے حرمت رسول ﷺ
کانفرنسوں اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا جن سے
جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور،
مولٰنا عبدالعزیز آف پشین، مولٰنا شمس اللہ ، مولٰنا
محمد قاسم و دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ توہین آمیز
خاکوں کی اشاعت پر اقوام متحدہ، سلامتی کونسل و
دیگرحقوق انسانی و دیگر اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے
توہین آمیز خاکے اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے
خوفزدہ ہو کر شائع کئے گئے کراچی میں طارق روڈ، فیڈرل
بی ایریا، کورنگی اور ماڈل کالونی میں حرمت رسول ﷺ
کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر شرکاءمیں
زبردست غم و غصہ دیکھنے میں آیا کانفرنسوں کے دوران
گستاخان رسول ﷺ کے خلاف جنگ تحریک حرمت رسول ﷺ کے سنگ
، حرمت رسول ﷺ پر جان بھی قربان ہے کے نعرے لگائے جاتے
رہے تحریک حرمت رسول ﷺ سندھ کے مرکزی رہنما الشیخ محمد
یوسف طیبی، مولٰنا محمد یحییٰ بھٹی، مولٰنا ظفر عیسیٰ،
مولٰنا کلیم اللہ اور سنجورو سندھ میں جماعةالدعوة کے
رہنما مولٰنا فیصل ندیم نے حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں سے
خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکمران تحفظ حرمت رسول ﷺ کی
بجائے مغرب کے مفادات کے تحفظ میں مصروف ہیںمسلم
حکمران متحد و بیدار ہو جائیں تو کفار کو توہین آمیز
خاکوں کی اشاعت کی کبھی جرا ¿ت نہیں ہوگی انہوں نے
کہاکہ تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک مستقل بنیادوں پر
جاری رہنی چاہیے المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کی طرف سے
ساہیوال، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں حرمت رسول ﷺ
سیمینارز کا انعقاد کیا گیا سیمینارز میں دینی مدارس،
سکولز، کالجز اور یونیورسٹیزکے سینکڑوں طلباءنے شرکت
کی المحمدیہ سٹوڈنٹس کے امیر مزمل اقبال ہاشمی،جنوبی
پنجاب کے امیر رضوان محمود و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے
کہاکہ تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک میں تعلیمی اداروں کے
طلباءبھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے تحریک حرمت رسول ﷺ
کی طرف سے پسرور اور گوجرانوالہ میں حرمت رسول ﷺ
کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا۔
|