جڑانوالہ ، اوکاڑہ اور بونگاں بلوچاں  میںحرمت رسول کانفرنسیں،

 

لاہور( جمعرات21جولائی2010) تحریک حرمت رسول ﷺ کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج جاری، جڑانوالہ ، اوکاڑہ اور بونگاں بلوچاں میںحرمت رسول کانفرنسیں، دینی مدارس کے طلباء، اساتذہ، کسانوں و زمینداروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت، توہین آمیز خاکوں اور فرانس میں پردہ پر پابندیوں کی شدید مذمت،شمع رسالت کے پروانوں کی طرف سے امریکہ، ناروے اور ڈنمارک کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی تفصیلات کے مطابق تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے تحت گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جمعرات کے دن بھی جاری رہا جڑانوالہ میں تحریک حرمت رسول ﷺ کے زیر انتظام بڑی حرمت رسول ﷺ کانفرنس ہوئی جس میں جڑانوالہ اور گردونواح کے علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی کانفرنس کے دوران گستاخانہ خاکوں کے تذکرہ پر شرکاءمیں زبردست غم و غصہ دیکھنے میں آیا اس موقع پر ناروے، ڈنمارک، سویڈن اور امریکہ کے شرمناک کردار کے خلاف قراردادیں پاس کی گئیںشمع رسالت کے پروانوںنے غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے، گستاخان رسول ﷺ کے خلاف جنگ تحریک حرمت رسول ﷺ کے سنگ اور حرمت رسول ﷺ پر جان بھی قربان ہے کے زبردست نعرے لگائے گئے کانفرنس سے جماعةالدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما حافظ سیف اللہ منصور نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خیبر سے لے کر کراچی تک محمد عربی ﷺ کے غلام بیدار ہو چکے ہیں توہین رسالت کے مسئلہ پر ہر مسلمان کے سینے میں انتقام کی آگ بھڑک رہی ہے گستاخان رسول کے کیفر کردار کوپہنچنے تک تحریک حرمت رسولﷺ جاری رہے گی شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں برداشت کرنے والے حکمرانوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں انہوں نے کہاکہ کفار نے توہین رسالت کر کے مسلمانوں کی غیرت پر حملہ کیا ہے مﺅثر جواب کے لئے امت مسلمہ کو متحد و بیدار کرنے کی ضرورت ہے،مسلم حکمران متحد و بیدار ہو جائیں مجرمانہ خاموشی اختیار کرنے سے ذلت و رسوائی کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا تحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنماﺅں مولٰنا محمد اکرم ربانی اور حافظ محمد اکرم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حرمت رسول ﷺ کا مسئلہ سیاسی نہیں تحفظ حرمت رسالت کے مسئلہ پر تمام تر مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر جانیں پیش کریں گے ہم حکمرانوں کو اس وقت تک بری الذمہ نہیں سمجھتے جب تک ان کے سفیر واپس نہیں بھجوائے جاتے اور اپنے وطن واپس نہیں بلائے جاتے بونگاں بلوچاں میں تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حرمت رسول ﷺ کی وجہ سے ملک میں بیداری کی لہر دوڑ اٹھی ہے خیبر سے لے کر کراچی تک محمد عربی ﷺ کے غلام بیدار ہو چکے ہیں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اتفاقیہ نہیں بلکہ گزشتہ سالوں سے اس سلسلے کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے مسلمان نبی کریم ﷺ کی تعلیمات اور سیرت کو احسن انداز سے پیش کریں تحریک حرمت رسول ﷺکی طرف سے اوکاڑہ میں بھی بڑی حرمت رسول ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی کانفرنس سے تحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنما خالد سیف الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ حرمت رسول ﷺ کا فریضہ ادا کرنا پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے مسلمان گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ملکوں کے کلچر و ثقافت کا بھی بائیکاٹ کریں۔