|
لاہور( منگل20جولائی2010) توہین آمیز خاکوں کے خلاف
تحریک حرمت رسول ﷺ کا احتجاج جاری، شیخوپورہ،
ننکانہ،چکوال، جہلم اور بہاولنگر میں حرمت رسول ﷺ
کانفرنسیں، بارش اور موسم کی خرابی کے باوجود شمع
رسالت کے پروانوں کی بڑی تعداد میں شرکت، صلیبی و
یہودی دنیا پر نیو ورلڈ آرڈر نافذ کرنا چاہتے ہیں
مسلمان محمدی ورلڈ آرڈر کے قیام کے لئے اٹھ کھڑے ہوں،
مسلم ممالک تیل کو ہتھیار کے طور پراستعمال کریں
بیرونی قوتوں کی غلامی سے نکلے بغیر تحفظ حرمت رسول ﷺ
کا فریضہ سرانجام دینا ممکن نہیں ہے مقررین کے خطابات
تفصیلات کے مطابق تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے زیر
انتظام منگل کے دن بھی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے
خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا چکوال میں تحریک حرمت
رسول ﷺ پاکستان کی طرف سے منعقدہ حرمت رسول ﷺکانفرنس
میں دینی مدارس کے طلباءو اساتذہ سمیت تمامتر شعبہ
ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے
شرکت کی اس موقع پر تحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنما حافظ
عبداللہ حنیف، قاری گلزار احمد و دیگر نے خطاب کرتے
ہوئے کہاکہ مغرب اور یورپ مسلمانوں کو ذہنی اذیت سے
دوچار کرنے کے لئے قرآن کریم کی توہین اور شان رسالت ﷺ
میں گستاخیاں کرتے ہیں مسلم امہ کو متحد و بیدار ہو کر
کفار کی ناپاک حرکتوں کا جواب دینا چاہیے تحفظ حرمت
رسول ﷺ کی تحریک میں ہر مسلمان کو آگے بڑھ کر کردار
ادا کرنا چاہیے کانفرنس کے دوران شرکاءکی جانب سے
زبردست غم و غصہ دیکھنے میں آیا مقررین کے خطابات کے
دوران نوجوانوں کی جانب سے حرمت رسول ﷺ پر جان بھی
قربان ہے اور گستاخان رسول کا ایک علاج الجہاد الجہاد
کے زبردست نعرے لگائے گئے ننکانہ میں حرمت رسول ﷺ
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان
کے مرکزی رہنما مولٰنا غلام قادر سبحانی نے خطاب کرتے
ہوئے کہاکہ توہین آمیز خاکے شائع کرکے مذہبی و صحافتی
دہشت گردی کا ارتکاب کرنے والے صلیبی و یہودی دنیا میں
امن کے قیام کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں اور مسلمانوں کے
خلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے مسلمانوں
کی قربانیوں کے نتیجہ میں دنیا کے حالات تیزی سے تبدیل
ہو رہے ہیں عراق اور افغانستان میں بدترین شکست سے
دوچار ہو کر امریکہ اور مغرب کی طرف سے شان رسالت ﷺ
میں گستاخیاں کی جا رہی ہیںننکانہ میں ہونے والی
کانفرنس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے
والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی تحریک حرمت رسول ﷺ
پاکستان کے زیر انتظام شیخوپورہ، جہلم اور بہاولنگر
میں بھی حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا
جلسوں اور کانفرنسوں سے تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے
رہنماﺅں مولٰنا عبدالعزیز مدنی، خالد سیف الاسلام،
حافظ محمد اکرم، مولٰنا محمد اکرم ربانی، مولٰنا محمد
یونس قصوری، مولٰنا احتشام الحق، طاہر طیب بھٹوی و
دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ اسلام و پاکستان کے سب سے
بڑے دشمن یہودی ہیں ناروے، ڈنمارک اور سویڈن کے
اخبارات میں خاکے شائع کرنے میں بھی یہی لوگ ملوث ہیں
تحفظ حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مسلمانوں کو
متحد و بیدار کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے انہوں نے
کہا کہ حکمران امریکہ و یورپ سے ڈرنے کی بجائے اللہ کو
راضی کرنے کی کوشش کریں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم کی حرمت کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دیںانہوں نے
کہا کہ مسلمان گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے ملکوں کے
کلچر و ثقافت کا بھی بائیکاٹ کریں ۔
|