دینی و سیاسی جماعتوں کا توہین آمیز خاکوں اور فرانس میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج

 

لاہور( پیر19جولائی2010) دینی و سیاسی جماعتوں کا توہین آمیز خاکوں اور فرانس میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج ، المحمدیہ سٹوڈنٹس کے چوبرجی اورمغلپورہ میں حرمت رسول ﷺ سیمینار، تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلباءکی شرکت، تحریک حرمت رسول ﷺ کی پاکپتن، جہلم اور میرپور آزاد کشمیر میں بڑی حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں، ہزاروں افراد کی طرف سے گستاخانہ خاکوں اور فرانس میں حجاب پر پابندیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا، سیالکوٹ، چنیوٹ اور منڈی بہاﺅالدین میں بھی خاکوں کے خلاف جلسے منعقد کئے گئے تفصیلات کے مطابق دینی و سیاسی جماعتوں پر مشتمل اتحاد تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے زیر انتظام آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں و علاقوں میں سوموار کے دن بھی توہین آمیز خاکوں اور فرانس میں حجاب پر پابندیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا اس دوران مختلف تنظیموں کی طرف سے جلسوں، سیمینارز اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیااور فرانس میں حجاب پر پابندیوں کی شدید مذمت کی گئی جلسوں، سیمینارز اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں میں شریک ہزاروں افراد نے مقررین کے خطابات کے دوران توہین آمیز خاکوں کے خلا ف زبردست غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے تحفظ حرمت رسول ﷺ کے لئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کا عزم کیا اور کہا کہ مسلم حکمرانوں نے خاکوں کے مسئلہ پر امریکہ اور یورپ کی ناراضگی کے ڈر سے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے لیکن مسلم عوام گستاخانہ خاکوں کی اشاعت میں ملوث افراد سے انتقام لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے زیر انتظام مرکز القادسیہ چوبرجی اور مغلپورہ کے مقامی شادی ہال میں حرمت رسول ﷺ سیمینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں سکولز، کالجز ، یونیورسٹیز و دینی مدارس سے تعلق رکھنے والے طلباءکی کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینارز کے موقع پر طلباءکی جانب سے حرمت رسول ﷺ پر جان بھی قربان ہے ، سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد، گستاخان رسول کا ایک علاج الجہاد الجہاد کے نعرے لگائے گئے مرکز القادسیہ میں المحمدیہ سٹوڈنٹس پاکستان کے امیر مزمل اقبال ہاشمی اور مغل پورہ میں المحمدیہ سٹوڈنٹس جنوبی پنجاب کے ناظم رضوان محمود و دیگر نے خطاب کیاسیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے المحمدیہ سٹو ڈنٹس پاکستان کے امیر مزمل اقبال ہاشمی او ر جنوبی پنجاب کے ناظم رضوان محمود و دیگر نے حرمت رسول ﷺ سیمینارز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباءتحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک میں ہراول دستہ کا کردار ادا کریں نبی اکرم ﷺ کی حرمت کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی انہوں نے کہا کہ فرانس میں حجاب پر پابندی اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر لگائی گئی لیکن صلیبی و یہو دی اس طرح کی مذموم حرکتوں سے اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت کو نہیں روک سکتے تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے زیر انتظام توہین آمیز خاکوں اور فرانس میں پردہ پر پابندیوں کے خلاف پاکپتن، جہلم اور میرپورآزاد کشمیربڑ ی حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا پاکپتن میں حرمت رسول ﷺ کانفرنس سے تحریک تحفظ قبلہ اول کے کنوینئر رانا شمشاد احمد سلفی، مولٰنا غلام قادر سبحانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانی حقوق کے دعویدار ممالک ہی خود حقوق انسانی کی سب سے زیادہ پامالیاں کر رہے ہیں پردہ عورت کا بنیادی حق ہے پابندی لگانا پست ذہنیت کی عکاسی ہے مسلم حکمرانوں کو فرانس کے اس ظالمانہ اقدام کی ہر سطح پر مذمت کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کے خلاف احتجاج پوری قوت سے جاری رکھا جائے گا میر پور آزاد کشمیر و جہلم میں منعقدہ حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں میں ہزاروں افراد کی جانب سے خاکوں اور فرانس میں پردہ پر پابندیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا اسی طرح سیالکوٹ، چنیوٹ اور منڈی بہاﺅالدین میں بھی گستاخانہ خاکوں اور فرانس میں پردہ پر پابندی کے خلاف جلسوں کا انعقاد کیا گیا مذکورہ جلسوں اور کانفرنسوں سے تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے رہنما مولٰنا عبدالعزیز مدنی، مولٰنا بشیر احمد خاکی، خالد سیف الاسلام، طاہر طیب بھٹوی، قاری احمد سعید ملتانی، حافظ سیف اللہ اعظم، قاری گلزار احمد، حافظ عبداللہ حنیف، مولٰنا سیف اللہ ربانی، حافظ محمد اکرم، مولٰنا محمد یونس قصوری، مولٰنا محمد اکرم ربانی و دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ فرانس و دیگر ممالک کی طرف سے پردہ پر پابندیوں سے خواتین میں حجاب کی مقبولیت اور زیادہ بڑھے گی مسلمان دینی غیرت و حمیت کا مظاہرہ کریں گستاخ ملکوں کی مصنوعات اور کلچر و ثقافت کا بائیکاٹ کر کے محمدی کلچرو ثقافت پر عمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر کوئی مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔