|
لاہور( اتوار18جولائی2010) توہین آمیز خاکوں کی اشاعت
کے خلاف تحریک حرمت رسول ﷺ کا ملک بھر میں احتجاج
جاری،راولپنڈی میں تحفظ حرمت رسولﷺ
سیمینار،چشتیاں،اوکاڑہ ،سرگودھا ،پاکپتن ،لودھراں،جہلم
میں حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں،شمع رسالتﷺ کے پروانوں کی
بڑی تعداد میں حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں میں شرکت،حرمت
رسول ﷺ کے تحفظ کے لئے قربانیاں دینے کا عزم،گستاخانہ
خاکوں کی اشاعت پر امت مسلمہ کا ہر فرد مغموم دکھائی
دیتا ہے ،نبی کریم ﷺ کی حرمت سے زیادہ کوئی بھی چیز
عزیز نہیں حرمت رسول ﷺ کے تحفظ کے لئے ہر مسلمان جان
دینے کو سعادت سمجھتا ہے،گستاخی کے مرتکب ممالک سے
تعلقات ختم اور انکی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا
جائے،خاکوں کی اشاعت پر امت مسلمہ بیدار ہو چکی ہے
،مقررین کے خطابات،تفصیلات کے مطابق تحریک حرمت رسول ﷺ
کے تحت ملک بھر میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف
احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،راولپنڈی میں مرکز حدیبیہ
چوہڑ چوک میں حرمت رسولﷺ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس
میں بڑی تعداد میں تاجروں،وکلاء،طلباءسمیت ہر شعبہ
ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی
سیمینار سے جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما
پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
اقوام متحدہ اور دیگر ادارے توہین رسالت کی سزا کا
قانون پاس نہیں کرتے تو مسلمانوں کو ان اداروں کی
ضرورت نہیں، صلیبیوں و یہودیوں کا خاکے شائع کرنا سورج
کی طرف منہ کر کے تھوکنے کے مترادف ہے، گستاخانہ خاکے
اسلام کی پھیلتی ہوئی دعوت سے خوفزدہ ہو کر شائع کیے
گئے، قریہ قریہ شہر شہر جا کر مسلمانوں کو تحفظ حرمت
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کےلئے متحد و بیدار کریں
گے،مسلمان بھوکے پیاسے رہ سکتے ہیں مگر نبی کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دینگے،چشتیاں
میں ہونے والی حرمت رسول ﷺ کانفرنس میں بڑی تعداد میں
لوگوں نے شرکت کی کانفرنس سے تحریک حرمت رسولﷺ کے
مرکزی کنوینئر مولانا امیر حمزہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ توہین رسالت کے ارتکاب سے ہماری روحیں افسردہ اور
دل تڑپ رہے ہیں تحفظ حرمت رسول ﷺ کے لئے جانیں بھی
قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے، حرمت رسول ﷺ کی
تحریک کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دینگے عالمی سطح پر
توہین انبیاءکو ناقابل معافی جرم قرار دلوانے اور
گستاخان رسول ﷺ کو سخت سزا دینے تک مسلمان کسی صورت ان
شاءاللہ چین سے نہیں بیٹھیں گے ،اوکاڑہ ،سرگودھا
،پاکپتن ،لودھراں،جہلم و دیگر شہروں میں ہونے والی
حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں سے رانا محمد شمشاد
سلفی،عبدالعزیز المدنی،خالد سیف الاسلام،مولا نا غلام
قادر سبحانی،طاہر طیب بھٹوی،قاری احمد سعید
ملتانی،حافظ سیف اللہ اعظم،قاری گلزار احمد،مولانا
بشیر احمد خاکی،مولانا سیف اللہ ربانی،مولانا محمد
یونس قصوری و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق
وافغانستان میں شکست خوردہ امریکہ گھٹیا ہتھکنڈے
اختیار کرتے ہوئے شان رسالت میں گستاخیاں کررہا ہے نبی
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت پر حملہ ہواور مسلمان
زندہ رہیں یہ ہمیں گوارا نہیں اگر خاکوں کی اشاعت
آزادی اظہار رائے ہے تو ہم اس آزادی کونہ کل مانتے تھے
نہ آج مانتے ہیں اگر تمہار ا میڈیا آزاد ہے تو پھر
مسلمان بھی آزاد ہیں وہ بھی گستاخان رسول صلی اللہ
علیہ وسلم سے بدلہ لیکر رہیں گے مقررین نے کہا کہ تحفظ
حرمت رسول کی تحریک جاری ہے اور رہے گی اسلام میں
گستاخان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے کوئی معافی کی
گنجائش نہیں ہے۔
|