تحریک حرمت رسول ﷺکی لاہور میں بیدیاں روڈ، ٹاﺅن شپ ، چونگی امرسدھواور جلو موڑ میں حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں

 

لاہور( ہفتہ،17جولائی2010)توہین آمیز خاکوں کے خلاف احتجاج جاری، تحریک حرمت رسول ﷺکی لاہور میں بیدیاں روڈ، ٹاﺅن شپ ، چونگی امرسدھواور جلو موڑ میں حرمت رسول ﷺ کانفرنسیں ، محبان رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکت، شان رسالت ﷺ میں گستاخی کرنے والے ملکوں کے خلاف شدید نعرے بازی، اوکاڑہ میں حرمت رسول ﷺ کانفرنس میں ہزاروں افراد کی شرکت گستاخان رسول ﷺ سے انتقام لینے اور تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک بھرپور انداز میں جاری رکھنے کا عزم تفصیلات کے مطابق تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے زیر انتظام لاہور، شرق پور،قصور، نارووال، فیصل آباد، اوکاڑہ، چکوال، ہزارہ و دیگر شہروں میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف جلسوں، سیمینارز اور حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا لاہور میں بیدیاں روڈ پر بڑی حرمت رسول ﷺ کانفرنس ہوئی جس میں تمامتر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی کانفرنس سے تحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنما حافظ عبداللہ حنیف، قاری گلزار احمد و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر شرکاءکی جانب سے مقررین کے خطابات کے دوران شان رسالت ﷺ میں گستاخیوں کے تذکرہ پر سخت غم و غصہ دیکھنے میں آیا توہین رسالت ﷺ کے تذکرہ پر بعض بزرگ اور نوجوان شد ت جذبات سے آنسو بہاتے نظر آئے جامع مسجد مغیرہ بن شعبہ چونگی امرسدھو، نتھوکی جلوموڑ،جامع مسجد توحید کینال پارک اور ٹاﺅن شپ میں بھی تحریک حرمت رسول ﷺ کی طرف سے حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا کانفرنسوں سے جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالماجد سلفی، قاری احمد سعید ملتانی، حافظ سیف اللہ اعظم، مولٰنا سیف اللہ ربانی، مولٰنا محمد اکرم ربانی، حافظ محمد اکرم، مولٰنا ادریس فاروقی و دیگر نے خطاب کیا کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حرمت رسول ﷺ اور جماعةالدعوة کے رہنماﺅں نے کہا کہ امریکہ و یورپ ایک طرف مذہبی ہم آہنگی کی بات کرتے ہیں اور دوسری طرف خاکے شائع کرکے دنیا کے امن کو برباد کر رہے ہیں مسلم حکمرانوں و عوام کو اس موقع پر بیداری کا ثبوت دینا چاہئے اور تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک میں ہراول دستہ کا کرادار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ گستاخان رسول ﷺ کو اسلامی شریعت کے مطابق سزا ملنے تک مسلمان چین سے نہیں بیٹھیں گے تحفظ حرمت رسول ﷺکا فریضہ ادا کرناپوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے اس تحریک کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں گے شان رسالت ﷺ میں گستاخی کا ارتکاب کرنے والے ملکوں کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے اور اپنے سفیروں کو واپس بلایا جائے تحریک حرمت رسول ﷺکے زیر انتظام اوکاڑہ، شرق پور،قصور، نارووال، فیصل آباد،چکوال، ہزارہ و دیگر شہروں میںبھی حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا اوکاڑہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تحریک حرمت رسول ﷺ کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ نے حرمت رسول ﷺ کانفرنس کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دینگے عالمی سطح پر توہین آمیز انبیاءکو ناقابل معافی جرم قرار دلوانے اور گستاخان رسول ﷺ کو سخت سزا دینے تک مسلمان کسی صورت ان شاءاللہ چین سے نہیں بیٹھیں گے انہوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے مسئلہ پر مسلم حکمرانوں کو بے حسی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے اپنا فریضہ ادا کرنا چاہیے شرق پور،قصور، نارووال، فیصل آباد،چکوال، ہزارہ میں ہونے والی حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں سے رانا محمد شمشاد احمد سلفی، مولٰنا عبدالعزیز مدنی، غلام قادر سبحانی، طاہر طیب بھٹوی، مولٰنا بشیر احمد خاکی، خالد سیف الاسلام، مولٰنا احتشام الحق، مولٰنا سیف اللہ ربانی، مولٰنا محمد یونس قصوری و دیگر نے خطاب کیا۔