|
توہین آمیز خاکوں کے خلاف جلسوں
میں ہزاروں محبان رسول ﷺکی شرکت |
|
|
|
لاہور(جمعہ ،16جولائی2010) توہین آمیز خاکوں کے خلاف
تحریک حرمت رسولﷺکا ملک بھر میںجلسوں، حرمت رسول ﷺ
کانفرنسوں اور سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ جاری، شدید
گرمی اور حبس کے باوجود ہزاروں محبان رسول ﷺکی شرکت،
شہر، دیہات اور قصبے حرمت رسول ﷺ پر جان بھی قربان ہے
کے نعروں سے گونجتے رہے،علماءکرام کی طرف سے خطبات
جمعہ میں مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں، مسلمان متحد ہو
کر تحفظ حرمت رسول ﷺ کا فریضہ سر انجام دیں، یوٹیوب
اور فیس بک پر مستقل پابندی عائد کی جائے، امریکہ اور
یورپ کی غلامی سے نکلے بغیر آپ تحفظ حرمت رسول ﷺ کا
فریضہ بھی سرانجام نہیں دے سکتے،ٹی وی چینلز پر نیم
عریاں و اخلاق باختہ ڈرامے و اشتہارات نشر کرنے پر
پابندی عائد کی جائے مقررین کے خطابات تفصیلات کے
مطابق تحر یک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے زیر انتظام چاروں
صوبوں و آزاد کشمیر سمیت پورے ملک کے چھوٹے، بڑے شہروں
میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا
علماءکرام، خطباءحضرات اور دینی جماعتوں کے قائدین نے
سیرت رسول ﷺ کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیا اور نبی اکرم ﷺ
کی حرمت کے تحفظ کے لئے مسلمانوں کو متحد و بیدار ہونے
کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا گیا خطبات جمعہ کے دوران
مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں احتجاج کے دوران
مظاہرین سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد، گستاخان رسول کے
خلاف جنگ، تحریک حرمت رسول ﷺ کے سنگ، گستاخان رسول کی
معافی قبول نہیں اور حرمت رسول ﷺ پر جان بھی قربان ہے
کے نعرے لگاتے رہے تحریک حرمت رسول ﷺپاکستان کے
زیرانتظام لاہور، مریدکے، پسرور،نارووال، بھائی پھیرو،
نارنگ منڈی، پاکپتن، سیالکوٹ، فیصل آباد، اسلام آباد،
پشاور،رحیم یار خاں و دیگر شہروں میں ہونے والے جلسوں،
حرمت رسول ﷺ کانفرنسوںاور اجتماعی خطبات جمعہ میں
طلبائ، وکلائ، تاجروں سمیت زندگی کے تمامتر شعبہ ہائے
زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی
آزاد کشمیر کے مختلف شہروں و علاقوں میں بھی تحریک
حرمت رسول ﷺ کی اپیل پرفیس بک پر توہین آمیز خاکوں کے
خلاف احتجاج کیا گیا دینی و سیاسی جماعتوں پر مشتمل
اتحاد تحریک حرمت رسول ﷺ کے زیر انتظام احتجاج کے
دوران زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا شرکاءکی
جانب سے امریکہ ، ناروے، ڈنمارک، سویڈن و دیگر گستاخ
ملکوں کے سخت نعرے بازی کی گئی تحریک حرمت رسول ﷺ
پاکستان کے کنوینئر مولٰنا امیر حمزہ نے فیصل آباد میں
نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شان
رسالت ﷺ میں گستاخیوں پر حکمرانوں کی غیر ت بیدار نہ
ہونا انتہائی افسوسناک ہے انہیں اپنے ایمان کی فکر
کرنی چاہیے تحفظ حرمت رسول ﷺ کا فریضہ سرانجام نہ دینے
والے حکمرانوں کو کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کئے گئے
ملک میں اقتدار کی کرسی پر فائز رہنے کا کوئی حق حاصل
نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک
بھرپور قوت سے جاری رکھیں گے توہین آمیز خاکوں کے خلاف
لاہور میں امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید،تحریک
حرمت رسول ﷺ کے چیف کوآرڈینیٹر قاری محمد یعقوب شیخ،
مولٰنا سیف اللہ خالد، طاہر طیب بھٹوی، مولٰنا بشیر
احمد خاکی، قاری احمد سعید ملتانی، حافظ محمد اکرم،
قاری گلزار احمدو دیگر نے مختلف مقامات پر جمعہ کے
اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کے خلاف
دہشت گردی کا پروپیگنڈہ کرنے والے خود مذہبی و صحافتی
دہشت گردی کا ارتکاب کر رہے ہیں مسلمان فیس بک جیسی
گستاخ ویب سائٹوں کا بائیکاٹ کریں حکومت پاکستان ان پر
مستقل پابندی عائد کرے۔جماعةالدعوة شعبہ سیاسی امور کے
سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے جامع مسجد قبا
اسلام آباد میں ہزاروں افراد کے بڑے اجتماع سے خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ گستاخ
ملکوں سے سفارتی تعلقات منقطع کریں امریکہ کی نام نہاد
دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلہ میں قائم اتحاد سے
باہر نکل آئیں ، فیس بک ویب سائٹ کا مکمل بائیکاٹ کیا
جائے تحریک حرمت رسول ﷺ کے رہنماﺅں حافظ سیف اللہ
منصور،رانا شمشاد احمد سلفی، مولٰنا غلام قادر سبحانی،
حافظ سیف اللہ اعظم، قاری گلزار احمد، مولٰنا
عبدالعزیز مدنی، حافظ عبداللہ حنیف، خالد سیف الاسلام،
سیف اللہ ربانی، حافظ محمد اکرم ربانی، حافظ محمد
اکرم،مولٰنا محمد یونس قصوری و دیگر نے مختلف مقامات
پر خطبات جمعہ، خاکوں کے خلاف منعقدہ جلسوں ،
کانفرنسوں اور سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
امریکی سفیر کو ملک بدر اور اپنا سفیر واپس بلایا جائے
گستاخ ویب سائٹوں یوٹیوب اورفیس بک پر مستقل پابندی
عائد کی جائے۔
|
|
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف اور تحفظ حرمت رسو ل
ﷺکےلئے المحمدیہ اسٹوڈنٹس پاکستان کے زیر انتظام
18جولائی کو لاہور میں تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا
جائے گا
|
|
|
|
لاہور(جمعہ ،16جولائی2010)گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے
خلاف اور تحفظ حرمت رسو ل ﷺکےلئے المحمدیہ اسٹوڈنٹس
پاکستان کے زیر انتظام 18جولائی کو لاہور میں تربیتی
نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں المحمدیہ
اسٹوڈنٹس پاکستان کے امیر مزمل اقبال ہاشمی ،شمالی
پنجاب کے ناظم محمد حارث ڈار و دیگر دینی رہنماخطاب
کریں گے ۔تربیتی نشستوں میں حرمت رسول ﷺ کے حوالے سے
طلباءکو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جائے گا ۔لاہور
میں ہونے والی تربیتی نشستوں میں مختلف تعلیمی اداروں
کے طلباءشرکت کریں گے۔ ان تربیتی نشستوں میں "عصر حاضر
میں نو جوان طلباءکے کردار "پر روشنی ڈالی جائے گی اور
نوجوان طلباءکیسے امت مسلمہ کو زوال سے عروج کی طرف لے
جا سکتے ہیں ۔اس پر تفصیلی لیکچرز ہوں گے
|
|
|
|
|