|
لاہور (جمعرات،15جولائی2010) توہین آمیز خاکوں کی
اشاعت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ، لاہور ہائی کورٹ
بار کی حرمت رسول ﷺ کمیٹی کے زیر انتظام سیمینار ،
سینکڑوں وکلاءکی شرکت، عدلیہ بحالی تحریک میں سڑکوں پر
مار کھائی تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک میں بھی وکلاءکسی
سے پیچھے نہیں رہیں گے ، ملک بھر کی بار ہائے ایسوسی
ایشن میں حرمت رسولﷺ کمیٹیاں تشکیل دیں گے ، جلسوں ،
ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا، توہین
رسالت ﷺ کیخلاف عالمی سطح پر قانون سازی کے لئے مشترکہ
کوششیں جاری رکھی جائیں گی مقررین کے خطابات تحریک
حرمت رسولﷺ کی اسلام آباد ، اٹک اور کوئٹہ میں منعقدہ
حرمت رسول ﷺ کانفرنسوں میں ہزاروں افراد کی شرکت
تفصیلات کے مطابق نبی اکرمﷺ کی شان اقدس میں گستاخیوں
کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جمعرات کے دن بھی
جاری رہا لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی حرمت
رسول ﷺ کمیٹی کے زیر انتظام لاہور کورٹ کے کراچی
شہداءہال میں ”حرمت رسول ﷺ کے تقاضے اور امت مسلمہ کی
ذمہ داریاں “کے موضوع پر بڑا سیمینار ہو ا جس میں
سینکڑوں وکلاءشریک ہوئے لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر
میاں عبدالقدوس ایڈووکیٹ کی زیر صدارت ہونے والے
سیمینار سے تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے
سیمینارمولانا امیر حمزہ ، ممتاز صحافی و دانشور مجیب
الرحمن شامی ، اور یا مقبول جان ، بہاولپور بار ایسوسی
ایشن کے لطیف الرحمن ایڈووکیٹ ، لاہور ہائی کورٹ بار
کی حرمت رسول ﷺ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل جمیل احمد فیضی
ایڈووکیٹ ، لاہور ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری حنیف ساجد
ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر چوہدری
ذوالفقار ایڈووکیٹ، لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے آغا
نوید ایڈووکیٹ، سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بابر مرتضیٰ
ایڈووکیٹ، میاں عبدالوحید اختر ایڈووکیٹ و دیگر موجود
تھے مقررین کے خطابات کے دوران زبردست جذباتی ماحول
دیکھنے میں آیا وکلاءکی بڑی تعداد تحفظ حرمت رسول ﷺ کے
موضوع پر خطابات سن کر آنسو بہاتے نظر آئی تحریک حرمت
رسول ﷺ پاکستان کے کنوینئر مولانا امیر حمزہ نے
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرداری ، گیلانی و
دیگر حکومتی عہدیداروں کی توہین آمیز خاکوں پر خاموشی
افسوسناک ہے جس کو نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیوں پر
غیرت نہیں آتی اسے اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہیے
گستاخان رسول ﷺ کے لئے اسلام میں معافی کی کوئی گنجائش
نہیں ہے تحفظ حرمت رسول ﷺ کے لئے ہر شخص عامر چیمہ اور
غازی علم دین شہید بننے کو تیار ہے وکلاءکو عدلیہ
بحالی کی تحریک سے بڑھ کرتحفظ حرمت رسول ﷺ کے لئے
قربانیاں پیش کرنی چاہئیں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور
اس کے اتحادی افغانستان و عرا ق سے بد ترین شکست سے
بوکھلا کر نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیاں کر رہے ہیں
وکلاءبین الااقوامی قوانین کے ماہر وکلاءسے مشاورت کر
کے عالمی سطح پر توہین رسالتﷺ کیخلاف قانون بنوانے کی
کوشش کریں انہوںنے کہا کہ وکلاءمسلم حکمرانوں اور
سفیروں کو خطوط لکھیں تحفظ حرمت رسول ﷺ کے لئے بھر پور
انداز میں بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے آنے والا دور
دین اسلام کا ہے ہر شخص تحفظ حرمت رسول ﷺ کی تحریک میں
حصہ ڈالے ممتاز صحافی و دانشور مجیب الرحمن شامی نے
کہا کہ وکلاءنے عدلیہ بحالی کی تحریک کسی شخصیت کیلئے
نہیں چلائی اس تحریک کے کچھ مقاصد تھے توہین آمیزخاکوں
کے مسئلہ پر عدلیہ کو سو موٹو ایکشن لینا چاہیے تھا
پاکستان کا دستو ر قرآن و سنت ہے وطن عزیز کو اسلامی
فلاحی مملکت بنانا حرمت رسول ﷺ کے تحفظ کا بنیادی حصہ
ہے تحفظ حرمت رسول ﷺ کے لئے ہر شخص کو تیار رہنا چاہیے
انہوں نے کہا کہ تحفظ حرمت رسول ﷺ کے لئے عالم اسلام
کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے حکومت پاکستان کو چاہیے کہ
وہ بھی تحفظ حرمت رسول ﷺ کا فریضہ سر انجام دے سعودی
عرب کی طرح پاکستان میں بھی انٹر نیٹ پر غیر اخلاقی
چیزیں نہیں نظر آنی چاہئیں انہوںنے کہا کہ ٹی وی چینلز
پر نیم عریاں اور اخلاق باختہ ڈرامے اور اشتہارات نشر
کئے جا رہے ہیں وکلاءکو اس کے ذمہ داران کو کٹہرے میں
لانا چاہیے تحفظ حرمت رسول ﷺ کےلئے بھر پور انداز میں
تحریک چلانے کی ضرورت ہے ۔لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی
ایشن کی حرمت رسول ﷺ کمیٹی کے سر براہ ارشاد اللہ چٹھہ
ایڈووکیٹ نے کہا کہ حرمت رسول ﷺ کا پرچم تھا م کر ہر
مسلمان میدان میں نکل آئے ہم بین الااقوامی امور کے
ماہر وکلاءسے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں توہین رسالت ﷺ
کےخلاف عالمی سطح پر قانون سازی کیلئے ہر ممکن کوشش کی
جائے گی وکلاءتحفظ حرمت رسول ﷺ کی جدوجہد میں عدلیہ
بحالی تحریک سے بڑھ کر قربانیاں پیش کریں گے ملک بھر
میں ریلیوں ، جلسوں اور سیمینار ز کا انعقاد کیا جائے
گا لاہور کی طرح پورے ملک کی بار ہائے ایسو سی ایشن
میں حرمت رسول ﷺ کمیٹیاں تشکیل دینے کا کام شروع کر
دیا گیا ہے انہوںنے کہا کہ تحفظ حرمت رسولﷺ کے لئے
وکلاءتمام دینی و سیاسی جماعتوں سے ملکر مشترکہ جدوجہد
کریں گے قبلہ اول کی بازیابی اور مظلوم مسلمانوں کے حق
میں آواز بلند کریں گے فرقہ واریت ختم کرنے کی ضرورت
ہے ۔ نامور صحافی و کالم نگار اوریا مقبول جان نے کہا
کہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی
بنیاد پر حاصل کیا گیا تھانیدار سے لیکر صدر مملکت تک
ہر شخص قرآن پر حلف لینے والا ہے لیکن توہین آمیز
خاکوں کی اشاعت والی ویب سائٹوں پر پابندیاں لگوانے
کےلئے عدالتوں میں رٹ دائر کرنا پڑتی ہیں امریکہ و
یورپ سمیت سبھی غیر مسلم ملکوں میں یہودیوں سے نفرت کو
جرم قرار دیا گیا ہے اس کے لئے سزائیں مقرر کی گئی ہیں
مگر نبی اکرم ﷺکی شان اقدس میں گستاخیوں پر مسلم
حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی انہوں نے
کہا کہ فیس بک جیسی گستاخانہ خاکے شائع کرنے والی ویب
سائٹوں نے معاشرتی اقدار میں پرائیویسی کی دھجیاں
بکھیر کر رکھ دی ہیںمسلمانوں کو اس کا مکمل بائیکاٹ
کرنا چاہیے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا بہاولپور بار
ایسوسی ایشن کے عبداللطیف ایڈووکیٹ، لاہور ہائی کورٹ
بار ایسوسی ایشن کی حرمت رسول ﷺ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل
جمیل احمد فیضی ایڈووکیٹ، حنیف ساجد ایڈووکیٹ و دیگر
نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مٹھی بھر یہودی جب چاہتے ہیں
شان رسالت ﷺ میں گستاخیاں کرنا شروع کر دیتے ہیں امت
مسلمہ کی دلآزاریوں کے لئے منظم سازشیں کی جارہی
ہیںمسلمانوں کے متحد ہو کر تحفظ حرمت رسول ﷺ کا فریضہ
سرانجام دینا چاہیے اور کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کئے
گئے ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنی
چاہیے دریں اثناءتحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے زیر
انتظام اسلام آباد، اٹک اور کوئٹہ میں بڑی حرمت رسول ﷺ
کانفرنسیں ہوئیں جس میں تمامتر شعبہ ہائے زندی سے تعلق
رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی کانفرنسوں سے
جماعةالدعوة شعبہ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ
عبدالرحمن مکی، حافظ سیف اللہ منصور، خالد سیف الاسلام
و دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ حکمران تحفظ حرمت رسول
ﷺ کی بجائے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کے مفادات کے
تحفظ میں مصروف ہیں مسلمانوں کی تاریخ شہداءاور غازیوں
سے بھری پڑی ہے گستاخان رسول ﷺ مسلمانوں کے عتاب سے بچ
نہیں سکیں گے۔
|